ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0 100

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف بھی نامزد ہیں جنہوں نے آج عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کرائی۔

سابق وزیر مریم اورنگزیب گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں اور انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دی تھی لیکن وہ اس سماعت پر بھی پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نےجاوید لطیف کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.