رفح گزرگاہ کو کھلا رکھنے پر مصری صدر کی تاکید

0 208

مصر کے صدر نے کہا ہے کہ غزہ کے زخمیوں کی منتقلی اور انسان دوستانہ امداد رسانی کے لئے رفح گزرگاہ کو کھلا رکھا جائے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک تقریر میں رفح گزرگاہ کے کھلے رہنے، انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں توسیع اور غزہ کے زخمیوں کی پذیرائی کی خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو زبردستی سے مصر کی طرف بھیجنا ممنوع ہے اور یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی اور فلسطینی استقامتی فورس اور صیہونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد میں ایک دن کے وقفے کے بعد قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ اس معاہدے پر جمعہ سات بجے سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ رفح گزرگاہ سے فوری طور پر امداد رسانی شروع ہوجائے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ امداد پہنچے گی۔ دریں اثنا، اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق سات اکتوبر کو غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملے کے آغاز سے اب تک پورے غزہ پٹی کے علاقے میں تقریبا سترہ لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں جن کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.