ڈاکٹر مظفر رضوی جامعہ روحانیت استور کراچی کے صدر منتخب ہوگئے

اپنے خطاب میں نومنتخب صدر جامعہ روحانیت استور کراچی نے کہا کہ اس وقت جامعہ روحانیت نجف اشرف اور جامعہ روحانیت قم المقدس اپنی علمی خدمات سرانجام دے رہیں ہیں، ادارے کا مقصد قرآن و حدیث کی تعلیم کے لئے دینی درسگاہوں کا قیام عمل میں لانا ہے۔

0 153

ریسرچ اسکالر علامہ ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی 2022ء سے 2025ء کے دورانیہ کیلئے جامعہ روحانیت استور کراچی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران علامہ جعفر سبحانی، علامہ غلام محمد کراروی، علامہ حنیف ربانی، علامہ شہباز علی، علامہ ہادی حسین اخونزادہ نے سپریم کونسل کا ممبر منتخب ہونے کے بعد علامہ ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی سے ان کی نئی مسؤلیت کا حلف لیا۔ بعدازاں مظفر رضوی نے کہا کہ جامعہ روحانیت استور خالصتاً علمائے استور کی تنظیم ہے جس کی بنیاد 2018ء کو کراچی میں رکھی گئی، الحمد للہ اس وقت جامعہ روحانیت نجف اشرف اور جامعہ روحانیت قم المقدس اپنی علمی خدمات سرانجام دے رہیں ہیں، اس ادارے کی رکنیت کے لئے شرط ہے کہ عالم دین ہو یا دینی طالب علم ہو، الحمد للہ ادارے کا مقصد دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا، قرآن و حدیث کی تعلیم کے لئے دینی درسگاہوں کا قیام عمل میں لانا اور غریب و غرباء کی مالی معاونت کرنا، استور کے طلباء کے لئے ہاسٹلز کا قیام عمل میں لانا اور ان کی تربیت کے لئے پروگرامز کا انعقاد کرنا اور مجالس و محافل کا انعقاد بھی ادارے کے اہداف میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.