صیہونی حکومت کی جانب سے پر آمادگی فلسطین اور القدس کی فتح ہے، آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی

0 261

صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار فلسطین اور القدس کی فتح کی نشانی ہے ان خیالات کا اظہار مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جس جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا اُس کے مقابلے میں فلسطینیوں کے صبر و استقلال ناقابل فراموش ہے کیونکہ جس بے دردی سے نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا تاریخ میں یہ سب خونی حروف سے لکھا جائے گا ۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ وقت نے آج فلسطینیوں کی فتح کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ صیہونی حکومت کے حامیوں نے بھی اسرائیل کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی ہے اور جلد از جلد جنگ کے خاتمہ کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج فلسطین کے بچوں اور عام شہریوں پر بمباری میں مصروف رہی۔ مغربی طاقتیں صیہونی حکومت کیجانب سے مسلمانوں پر کیے جانیوالے مظالم کے باوجود اس کی پشت پناہی اور ہر ممکن مدد فراہم کرتےرہے ۔ایسے وقت میںعالم اسلام کو بھی فلسطین کی پشت پناہی کرنا چاہئے اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور دفاع کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا کہنا ہے کہ خدا ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے جبکہ وقت ظالموں سے بھیانک انتقام کا ہمیشہ منتظر رہتا ہےاور ظالموں کے ہاتھ کبھی مضبوط نہیں ہونے دیتا ۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر حالات کے باوجود فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صیہونی افواج کو بھرپور مزاحمت کا سامنا خدا کی نصرت کی علامت ہے اور ڈیڑھ ماہ سے زائدکا عرصہ گزرنے کے باوجود مجاہدین کی مزاحمت اور جدوجہد نے ثابت کردیا ہے کہ جنگیں جدید اسلحے اور ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.