صیہونی حکومت بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، شیخ ناصری

0 167

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کا اتحاد واجبی شکل اختیار کر چکا ہے صیہونی حکومت نے فلسطین کے خلاف محاذ کھول کر بیت المقدس کی بے حرمتی کی ہے۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ صیہونی حکومت نہتے اور بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جبکہ صیہونی فورسز کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف تباہی ہی تباہی پھیل چکی ہے، زمینی اور فضائی حملوں کے ذریعے فلسطین کے معصوم بچوں، نوجوانوں ،خواتین اور بزرگوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت حد کو بھی کراس کر چکا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.