امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کو آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے۔
منگل کو امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفد کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر نے روایتی گھنٹہ بجا کر اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز بھی کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتےہوئے ڈونلڈ بلوم نے بتایا کہ کراچی کا میرا پہلا دورہ ہے اور یہاں آ کر بہت اچھا محسوس ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال امریکہ پاکستان کے 75 سالہ تعلقات کا دور مکمل ہورہا ہے اورہماری اولین ترجیح اس وقت ان تعلقات کو آگے بڑھانا ہے۔
انھوں نےکہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں امریکی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان آئیں۔
امریکی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات قاٸم کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بروم نے وفد کے ہمراہ اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کیا
چئیرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج شمشاد اختر نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکی سفیر کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج آنا خوش آئند ہے اور ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 1970 سے امریکہ سے اچھے تجارتی تعلقات قاٸم ہیں،پاکستانی اور امریکی اسٹاک مارکیٹس میں قریبی رابطے بھی چاہتے ہیں۔