لاہور، اسموگ کے باعث ہفتے کو مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز، کمیٹی کا اجلاس طلب

0 102
ذرائع کے مطابق انسداد اسموگ کمیٹی کا اجلاس آج  طلب کیا گیا ہے اور اجلاس میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔
  جمعہ کو تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے جب کہ ہفتے کوبھی مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ہفتے کو ریسٹورینٹس بند کرنے اور صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی تجویز دی جائے گی۔ شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کو بھی محدود کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔
 سرکاری دفاتر میں بھی آدھے ملازمین کام کریں گے، اس کے علاوہ جمعہ اور ہفتے کو سافٹ لاک ڈاؤن کے بعد شہر میں ناکے لگانے کی بھی تجویز پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع  کا بتانا ہے کہ خلاف قانون کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بڑے جرمانوں کے ساتھ لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کی بھی تجویز ہے۔
دوسری جانب لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور شہر کا  ائیرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.