پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس خارج ہونے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ کہتے ہیں شواہد ہونے کے باوجود ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور راجہ ریاض سمیت 19 ارکان اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے، انتقال کی وجہ سے عامر لیاقت حسین کو کیس میں فریق نہیں بنایا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز خارج کیا، تمام ثبوت تھے پھر بھی عدم شواہد کی بنیاد پر ریفرنسز خارج کئے گئے جو درست فیصلہ نہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جائے۔