شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

0 151

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پرکرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔

عدالت نے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی،بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.