سعودی ولی عہدکا تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانی ہوگی۔
غزہ پر حملے روکنےکے لیے تمام ممالک سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 1967 کی حد بندی کے تحت خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔
مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جامع امن مذاکرات کی شروعات ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم روکنےکے لیے اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے، غزہ میں انسانی امداد پہنچانےکے لیے محفوظ راہداریاں بنائی جائیں۔
فلسطینیوں کی غزہ پٹی سےجبری بیدخلی ناقابل قبول ہے، اسرائیل غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکے، سعودی عرب نےکشیدگی کے اول روز سے نہتے شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کی تاکیدکی تھی۔