9 مئی کیس، عمران خان کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع

0 84

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں پر سماعت ہوئی،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔

عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت ختم ہونے پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے آج تک عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانت منظور کر رکھی تھی،عدالت نے پولیس سے ملزمان کی تفتیشی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.