پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

0 122

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شوکت یوسف زئی کو پشاور ائرپورٹ سے تحویل میں لے لیا،پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے بیرون ملک(دبئی) جاتے ہوئےباچا خان ائرپورٹ پر روک دیا گیا ہے۔

نہیں معلوم کیوں اور کس نے حراست میں بٹھایا ہوا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہا تھا، بورڈنگ پاس اور کلیئرنگ ملنے کےبعد کیوں روکا گیا؟

مجھ سے بورڈنگ پاس بھی لے لیا گیا ہے، میرا نام نہ ای سی ایل میں ہے ،نہ ہی میرےخلاف کوئی ایف آئی آر ہے، اپنی سیاست میں ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.