مہنگی گیس، صنعتکاروں نے برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

0 210

کراچی کے صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں 130 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے سے مرحلہ وار بنیادوں پر اپنی برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں شہر کی ساتوں صنعتی علاقوں کے صدور، ٹاؤلز مینوفیکچررز اور ریڈی میڈ گارمینٹس کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار شیخ نے کہا کہ گیس نرخ پر صنعتی شعبے کے شدید تحفظات ہیں، گیس قیمت کے معاملے پر ہونے والی زیادتی کو ہر سطح پر اٹھایا ہے۔

چھوٹی بڑی صنعتیں چلانے میں شدید مشکلات ہیں،چھوٹی و درمیانی درجے کی صنعتوں کی بڑی تعداد بند ہوچکی ہیں لیکن اب بڑی نوعیت کی صنعتیں بھی بندش کی راہ پر گامزن ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.