قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ نے گزشتہ روز سے ہی علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کررکھی ہے

0 632

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے درابگام میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی بربریت کی تلخ حقیقت کو چھپانے کے لیے کٹھ پتلی انتظامیہ نے گزشتہ روز سے ہی علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کررکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی پولیس نے شہید ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت جنید شیرگوجری کے نام سے کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق مقبوضہ وادی میں مسلح جدو جہد کرنے والی تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔

دریں اثناء بھارتی پولیس نے سری نگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.