مشرف پھانسی کیس،خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار ہے، سپریم کورٹ

0 236

مشرف پھانسی کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار ہے، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو سزا دینے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے اپیل چلانے سے متعلق پرویز مشرف کے اہلخانہ سے ہدایات لینے کے لیے وکیل کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سوالات اٹھاتے ہوئے وکیل حامد خان سے معاونت طلب کر لی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سلمان صفدر صاحب اس فیصلے کے مستقبل کی نسلوں پر اثرات ہوں گے، پرویز مشرف کی پینشن اور دیگر مرعات بھی متاثر ہوں گی۔

سپریم کورٹ میں سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی حیثیت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر بھی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف درخواست میں حامد خان کی جانب سے آج دلائل مکمل نہ کیے جا سکے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائیکورٹ نے اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیسے لکھا، کیا اس سے پہلے ایسی کوئی نظیر موجود ہے۔

ہائیکورٹ کے جج نے لکھ دیا ان کی رائے میں سپریم کورٹ نے آئین کی درست تشریح نہیں کی، ہائیکورٹ کی یہ رائے درست بھی ہو تو کیا وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو رد کر سکتی ہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.