سیف سٹی اتھارٹی کا 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری

0 228

شہریوں کے محافظ خود چوروں سے غیر محفوظ نکلے، سیف سٹی اتھارٹی کا قیمتی سامان چوری ہونے ایک کی بڑی واردات ہوئی ہے جس میں چور سیف سٹی اتھارٹی کا 60 لاکھ مالیت کا سامان لے اڑے۔

پولیس کے مطابق نیو انارکلی کے قریب کچہری چوک سے کیمروں کا قیمتی سامان چوری ہوا ہوا ہے جس میں اسٹوریج ڈیوائس، راؤٹرز، انورٹر ایس کے وی اے، پی ایس یو اور بیٹریاں شامل ہیں۔

چوری کے واقعے پر سیف سٹی اتھارٹی کے سپروائزر شاہ زیب نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ نیو انارکلی درخواست دے دی ہے، جس پر پولیس نے شواہد جمع کر کے کارروائی شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.