ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا

0 308

کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابو ظہبی ٹی 10 کے ساتویں سیزن کا آغاز 28 نومبر سے ہو گا، جن میں دفاعی چیمپئن دکن گلیڈی ایٹرز ، نیویارک سٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز، مورسویل سمپ آرمی، دہلی بلز، ٹیم ابوظہبی ، چنئی بریوز اور بنگلہ ٹائیگرز شامل ہیں ۔

میگا ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی،افتتاحی میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور نیویارک اسٹرائیکرز کے درمیان 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا ،تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر میچ کھیلیں گی، دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2 میں مقابلہ کرے گی۔

سنسنی خیز فائنل 9 دسمبر بروز ہفتہ کھیلا جائے گا،کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ کا ٹکٹ 10 درہم میں دستیاب ہے جسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.