بابر اعظم کا دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹریننگ کا آغاز، نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس کی

0 181

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے دورہ آسٹریلیا سے قبل اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا۔ پاکستان ٹیم کے سٹار کرکٹر بابراعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نیٹ میں بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنی تیاریوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی اور اپنے نیٹ سیشن کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں آگے بڑھنے اور بطور کھلاڑی اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، شان مسعود پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.