لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہے جس میں عدالت نے فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے مقدمے کے گواہان کو 16 دسمبر کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا،مقدمے کی گزشتہ سماعت میں ملزمان کو گزشتہ سماعت پر چالان کی کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔