تل ابیب پر ایک بار پھر فلسطینی راکٹوں کی بارش

0 98

القسام بریگیڈ نے آج پیر کو ایک بار پھر تل ابیب پر راکٹوں سے زبردست حملہ کیا ہے۔

حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے غزہ پٹی پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے مرکزی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کی ہے۔

فارس خبررساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب اور اس کے آس پاس کے علاقوں پر وسیع راکٹ حملے کئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد تل ابیب اور دیگر شہروں میں کہرام مچ گیا اور خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

غاصب صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے یہ القسام کے آج کے حملے فلسطینی استقامتی محاذ کے تل ابیب پر ہونے والے اب تک کے سب سے بڑے حملے تھے۔

صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ تل ابیب کے صرف ایک علاقے غوش دان پر 11 راکٹ داغے گئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.