شوریٰ علماءِ جعفریہ فروغ عزا کیلئےاہم اقدامات اُٹھا رہی ہے،عمران شیرازی
مولانا محمد عمران شیرازی مسئول شوریٰ علمائے جعفریہ (پاکستان)سرگودھا نے کہا ہے کہ شوریٰ علمائے جعفریہ کا کردار ہر حوالے سے الگ اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت علماء کرام اور آئمہ مساجد پیغامات محمد و آل محمد کی ترویج کیلئے بھرپور رکردار ادا کر رہے ہیں۔
مولانا محمد عمران شیرازی نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت شوریٰ علمائے جعفریہ کا مشن ہےجبکہ ہم عزاداری امام مظلوم ؑکے فروغ کیلئے موثر اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔
مولانا محمد عمران شیرازی نے کہا کہ جس طرح شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان نے مختلف سوشل میڈیا کمپین کے ذریعے نوجوانوں کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔
مولانا محمد عمران شیرازی نے کہا کہ ہم سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ شیخ ہادی حسین ناصری کی رہنمائی بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔