ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم آٹھویں مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے اور پانچ مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں کوالیفائی کیا اور وہ دو مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔
رواں ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم 10 میچز جیت کر ابھی تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا نے دس میچوں میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ چوتھی مرتبہ ناک آئوٹ مرحلے میں باہر ہوئی ہے ۔