حکومت کو 7 دسمبر تک بجلی کے بلوں میں سہ ماہی اضافہ کرنا ہوگا

0 79

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 7 دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں 70 کروڑ ڈالر کی منظوری ملنے کے امکان کے پیش نظر حکومت نے بجلی کے بلوں میں ہر سہ ماہی میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ (اضافہ) کرنا ہوگا تاکہ پھولتے ہوئے گردشی قرض کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔

اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے  بتایا کہ بجلی کی کمپنیوں نے نیپرا کے ریگولیٹر کی جانب سے ایک عہد کا تقاضا کیا ہے اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ وعدہ آئندہ دو ایک ہفتوں میں کردیا جائےگا۔

اس حوالے سے سماعت کی تاریخ سرکاری طور پر تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن سہ ماہی بنیادوں پر ہونے والی پہلی ایڈجسٹمنٹ ( جولائی تاستمبر) ابھی تک واجب الادا ہے اور یہ جلد ہی وصول لیا جائے گی۔

دوسری بات یہ ہے کہ حکومت نے جنوری 2024 میں گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی پراتفاق کیا تھا کیونکہ ڈالر کی بنیاد پر طے ہونے والا ٹیرف آئندہ مہینوں میں مزید تناؤ کاسبب بن سکتا تھا۔

وہ بھی اس وقت جب ابھی گردشی قرضے میں تخفیف کے عفریت کو چھیڑا ہی نہیں گیا تھا، آئی ایم ایف پہلے ہی تخمینہ لگاچکا ہے کہ توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ پھول کرمجموعی قومی پیداوار کے 4 فیصد یعنی 4000ارب روپے تک پہنچ جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.