لاہور، ملی یکجہتی کونسل کا 11 جون کو مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اعلان

منصورہ لاہور میں منعقدہ اجلاس کے بعد رہنماوں نے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انڈیا کے ناظم الامور کو پاکستان سے نکالا جائے، انڈین پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے، او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ 11 جون کو نکالا جائے گا۔

0 235

جماعت اسلامی ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھارت میں رسول اللہ (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی گئی۔ وفاقی شرعی عدالت کا سود کیخلاف فیصلہ پر حکومت کی ٹال مٹول کی مذمت کی گئی۔ مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ کا 11 جون کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔ منصورہ میں جماعت اسلامی ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی حکمرانوں کی جانب گستاخی کی گئی۔ امت کا اجتماعی فرض بنتا ہے کہ متحد ہو، پاکستان کی جانب سے جو ردعمل آیا ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ناظم الامور کو پاکستان سے نکالا جائے، انڈین پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا جائے، او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں مال روڈ پر تحفظ ناموس رسالت مارچ 11 جون کو نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہیں، حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں سود فری بجٹ دیا جائے، سپریم کورٹ میں کوئی بینک گیا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے، حکمرانوں کیخلاف اعلان جنگ کریں گے، سودی نظام معیشت کی وجہ سے قوم قرضوں تلے دب چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.