وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے سفیر علی حسینی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے، جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ایک اچھی ملاقات رہی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی بھی حمایت کی گئی۔
Next Post