پاکستان کے معاشی شرح نمو میں تخمینے سے زیادہ اضافہ

برآمدات بھی 11 ماہ میں ریکارڈ 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

0 343

موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کے معاشی شرح نمو 4.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں 6 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی ہدف سے بھی آگے نکل گئی اور سالانہ 4.8 فیصد ہدف کے مقابلے میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی۔

دستاویزات کے مطابق زراعت، صنعتوں اور خدمات کے شعبے کا تير بھی ٹھيک ٹھيک نشانے پر لگا۔ زرعی شعبے نے 3.5 فيصد ہدف کے مقابلے ميں 4.4 فيصد سے ترقی کی جبکہ خدمات کا شعبہ بھی 4.7 فيصد کا ہدف پورا کرنے ميں کامياب ہوا اور کارکردگی ہدف سے بہتر يعنی 6.2 فيصد رہی۔

اہم فصلوں، لارج مینو فیکچرنگ اور چھوٹی صنعتوں کا ہدف بھی پورا ہوا اور مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی برآمدات ریکارڈ 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، فی کس آمدن بھی ہدف پورا کر کے 2 لاکھ 46 ہزار 414 روپے رہی۔

دستاویزات کے مطابق مہنگائی کا 8 فیصد کا ہدف پورا نہ ہو سکا اور رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 13 فیصد سے تجاوز کر گئی، کپاس، لائیو اسٹاک، تعمیرات، جنگلات اور بجلی پیداوار کے اہداف حاصل نہ ہو سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.