اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے اور سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔سرکاری دفاتر میں نماز کا وقفہ دوپہر 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا جب کہ بروز جمعہ سرکاری دفاتر میں وقفہ ساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔
حکومت نے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا بھی نوٹیفکشن جاری کیا جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، بعدازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا