توہین رسالت کا معاملہ، اے ٹی آئی کا 10 جون کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ اور سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیاں ناموسِ رسالت کی امانت ہیں، حضور کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ اور سفیر کو ملک بدر کرے۔

0 179

انجمنِ طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ اور سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے اعلان کیا ہے کہ بی جے پی کی ترجمان کی نبی کریم ص کی شان میں گستاخی کیخلاف ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 10جون کو ‘یوم احتجاج’ منایا جائے گا۔ علمائے کرام مساجد میں ناموسِ رسالت (ص) کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ جمعہ کے بعد ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اجتجاجی مظاہرے اور پریس کلبوں کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ اور سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگیاں ناموسِ رسالت کی امانت ہیں، حضور کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ اور سفیر کو ملک بدر کرے۔ بی جے پی کی ترجمان کے اشتعال انگیز بیان سے امت مسلمہ کے دل چھلنی اور شدید غم و غصہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرے، مودی حکومت مسلمانوں کیخلاف نفرت کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، 58 ممالک کے مسلم حکمران جراتمندانہ کردار ادا کریں، بی جے پی پر پابندی اور معلونہ نوپور شرما کو پھانسی دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.