ایران میں ٹرین حادثہ: 21 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

0 176

ایران میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثہ ایران کے مشرقی علاقے طبس شہر کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے، کیونکہ 50 سے زائد زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرین کی 7 بوگیوں میں سے 4 بوگیاں پٹری سے اتریں، تاہم ابھی تک حادثے کے اسباب سامنے نہیں آئے۔ حکام کا کہنا ہے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین مشہد اور یزد شہروں کے درمیان سفر کررہی تھی جس میں مجموعی طور پر 348 مسافر سوار تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.