پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی سفارش

0 504

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد تک مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتی نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وفاقی بجٹ جمعہ 10 جون 2022ء کو پیش کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے بھی ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کرلیا، جس میں صوبے کیلئے 587 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شامل ہوں گے۔

مسودے کے مطابق جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ ن لیگ اور اتحادیوں کے ہر ایم پی اے کو 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی۔

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ میں غیرملکی قرضوں کے تحت جاری منصوبوں کيلئے 28 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ضلع ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کیلئے بھی 114 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نئے بجٹ میں میگا منصوبوں کیلئے 237 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی بھی تجویز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.