اشرف جلالی نے نوپور شرما کے قتل کا ’’فتویٰ‘‘ دیدیا

توہین رسالت پر تحریک لبیک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات میں اشتعال پیدا کر دیا ہے، نفرت انگیز ہندو توا سے دن بدن بھارت میں اسلاموفوبیا کے رجحانات بڑھ رہے ہیں، بھارت کے مسلمانوں کا ردعمل قابل تحسین ہے۔

0 251

۔ تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے بی جے پی کی ترجمان نوپورشرما کی طرف سے شان رسالت(ص) کیخلاف کی گئی ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت کے مبینہ جرم کی وجہ سے نوپور شرما ملعونہ واجب القتل ہے، ہم گستاخ رسول(ص) نوپور شرما ملعونہ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر کئے گئے بھارتی تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ توہین رسالت(ص) کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین میں سے جو گرفتار کیے گئے ہیں، انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی طرف سے شروع کی گئی ٴٴبائیکاٹ انڈیا مہم ٴٴخوش آئند ہے، اگر فرانس کیخلاف مسلم حکمران شرعی موقف اپناتے ہوئے بھرپور ردعمل کا اظہار کرتے تو آج بھارت میں توہین رسالت کی نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ ملعونہ کو کسی صورت میں بھی معاف نہیں کیا جا سکتا، اس نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات اور عقیدت پر حملہ کیا ہے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ ملعونہ نوپور شرما کی طرف سے توہین رسالت(ص) کے جرم پر اس کو محض معطل کرنا کافی نہیں۔ اسلامی اصولوں کے مطابق اس کوسزا دی جائے، فاشسٹ مودی نے امت مسلمہ کے مذہبی جذبات میں اشتعال پیدا کر دیا ہے، نفرت انگیز ہندو توا سے دن بدن بھارت میں اسلاموفوبیا کے رجحانات بڑھ رہے ہیں، بھارت کے مسلمانوں کا ردعمل قابل تحسین ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.