جوبائیڈن کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کیے جانے کا امکان

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کیے جانے کا امکان ہے۔

0 168

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر کے ضمنی الیکشن سر پر ہیں اور امریکا میں تیل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کے برابر ہو چکی ہے، ایسے میں امریکا ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کرنے کا سوچ سکتا ہے۔

تیل بیچنے والی معروف کمپنی وائٹول کے عہدیدار کو امید ہے کہ امریکا یہ اقدام اٹھا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی جریدے کے مطابق اگر ایران امریکا ایٹمی معاہدہ ہو جائے تو بین الاقوامی منڈی میں مزید 5 سے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ آسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.