پیوٹن کا یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کرنے کا دعویٰ پیوٹن کا یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کرنے کا دعویٰ
یہ دعویٰ انہوں نے روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکا کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں درجنوں امریکی ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ یہ دعویٰ انہوں نے روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں امریکا کی جانب سے یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یوکرین میں ان ہتھیاروں کا آسانی سے مقابلہ کر رہا ہے اور روس پہلے ہی امریکا کے فراہم کردہ درجنوں ہتھیار تباہ کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کچھ روز قبل یوکرین کو جدید میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان کیا تھا