علماء اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنا ناگزیر ہے، شیخ ناصری

0 115

ملت جعفریہ میں40سال سے جاری جمود کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہےان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مسئولین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہعلماء اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنا ناگزیر ہے۔ صیہونیوں کیخلاف مضبوط اتحاد کے ذریعے کفریہ یلغار کو روکا جاسکتا ہے۔ شہید علامہ عارف حسینی کے بعد پیدا ہونا والی خلیج آج تک ختم نہ کی جاسکی لیکن اب وہ وقت آگیا ہے جو ہم سے ذاتیات سے باہر نکل کر کچھ کرنے کا متقاضی ہے تاکہ ملت مزید مسائل کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکے۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کو مو ثر ترین اقدامات کا متقاضی قرار دیتے ہوئےکہا کہ صیہونی قوتیں مسلم ممالک میں سازشوں کاجال بن کر مسلم امہ کو نقصان پہنچا رہی ہیں انکو اسکا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کیخلاف مضبوط اتحاد کے ذریعے کفریہ یلغار کو روکا جاسکتا ہےاور فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم وبے گناہ مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانا ناگزیر ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.