انگلش پریمیئر لیگ میں کل مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

0 76

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کاپہلا میچ وولور ہیمپٹن اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں آرسنل اور برنلے کی ٹیمیں ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرا میچ کرسٹل پیلس اور ایورٹن کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور لوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔

پانچویں میچ میں بورن ماؤتھ اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ،یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی 27 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور دوسرے جبکہ لیور پول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.