متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز وصول کرنیکی دوبارہ کوشش شروع

0 110

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے شہریوں سے ایک بار پھر متنازع میونسپل یوٹیلٹی چارجز وصول کرنے کیلئے کوشش شروع کردی، کے الیکٹرک کے ذریعے یوٹیلٹی چارجز وصول کرنے کیلئے سٹی کونسل سے قرارداد منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

بلدیہ عظمی کراچی کی کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں کراچی کے شہریوں سے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کے الیکٹرک کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

منظوری کونسل کے اجلاس میں لی جائے گی، مذکورہ قرارداد پر اپوزیشن کی جانب سے کونسل اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کا امکان ہے۔

دریں اثنا ایجنڈے میں کونسل کے لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کے ایمپریسٹ اکاؤنٹ پچیس پچیس ہزار روپے مہینے میں چار مرتبہ وصول کرنے سمیت کونسل سیکریٹریٹ کو چالیس چالیس ہزار روپے ہرماہ تین مرتبہ دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔

ایجنڈے میں گلستان جوہر میں جوہر چورنگی سے حبیب یونیورسٹی کو جانیوالے انڈر پاس کو شہدافلسطین کے نام سے منسوب کرنے سمیت کونسل کمیٹیو ں اور ان کے اراکین کی تعداد کا تعین سمیت دیگر قراردادوں کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.