مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناللہ نے کہا کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں، مسلم لیگ کے قائد آئندہ انتخابات میں ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن لڑیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف جلد چوہدری شجاعت سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔
ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے، نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے اور شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔
آصف زرداری کو حق حاصل ہے کہ وہ لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کی راہ ہموار کریں، معیشت کی بحالی کے لیے مائنس 9 مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔