صیہونی فرعون کے نقش قدم پر چل کر بچوں کو قتل کررہا ہے، نگران وزیراعظم

0 87

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہےکہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کے لیےکردار ادا کرنا چاہیے۔

ای سی او اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے اسپتالوں پر بمباری اور محصور پٹی میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ (علیہ السلام) کی پیدائش پر فرعون نے بچوں کو قتل کیا اور اب بدقسمتی سے جو لوگ ان کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ فرعون کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

ای سی او رکن ممالک پر زور دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں، انسانی امداد کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کریں اور اسرائیل کے احتساب کی کوششوں کی حمایت کریں۔

ای سی او کی16ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، خطے کی ترقی کے لیے یہ اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کریں گی۔

ہم غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے، ای سی او کے تمام ممالک کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، اسلامو فوبیا کے گھناؤنے اضافےکے خلاف سیاسی اور قانونی مزاحمت پیدا کرنےکی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.