کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ، امت شاہ نے کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
یہ میٹنگ نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک سیریز کے بعد ہوئی جس میں غیر مسلم، سیکورٹی اہلکار، ایک فنکار اور مقامی شہری شامل ہیں۔
بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے سلسلہ وار واقعات کے تناظر میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے میٹنگ میں شرکت کی۔ وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عہدیدار نے کہا کہ میٹنگوں میں آئندہ امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔ یہ میٹنگ نامعلوم بندوق برداروں کی جانب سے وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک سیریز کے بعد ہوئی جس میں غیر مسلم، سیکورٹی اہلکار، ایک فنکار اور مقامی شہری شامل ہیں۔