پشاور، سانحہ کوچہ رسالدار کیخلاف ملت جعفریہ کا بھرپور احتجاج

0 168

پاک نیوز۔ سانحہ کوچہ رسالدار مسجد کیخلاف پشاور میں ملت جعفریہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا، احتجاجی جلوس قصہ خوانی بازار تک نکالا گیا، احتجاج کی قیادت بزرگ عالم دین اور سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء مظفر علی اخونزادہ، فرزند شہید قائد سید حسین الحسینی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر مطہری اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر شرکائے احتجاج نے دہشتگردی کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی اور دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت فی الفور سانحہ پشاور کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے سانحہ پشاور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں سے مفاہمت اور نرم پالیسی کا نتیجہ ہے، دہشتگردی نے تکفیریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے، جب تک تکفیری عناصر کفر کے فتوے صادر کرتے رہیں گے، قتل و غارت کا بازار گرم رہے گا، ان کا سدباب کرنا چاہیئے۔ احتجاج کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.