لاہور ہائیکورٹ نے ’’ای چالان‘‘ غیر قانونی قرار دیدیا

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف تمام درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیئے جا سکتے۔

0 149

لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کئے جانیوالے ٹریفک چالان غیر قانونی قرار دیدیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے سیف سٹی ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف تمام درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر کیمروں سے ای چالان نہیں کیئے جا سکتے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری فلک شیر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گاڑیوں کے ای چالان کر رہی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گاڑی کے مالک کی بجائے موقع پر خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیور کا چالان کیا جانا چاہیے، جبکہ ای چالان میں قوانین کی خلاف ورزی کوئی اور کرتا ہے جبکہ چالان گاڑی کے مالک کے نام پر آ جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.