ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی، ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی، ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے
ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی، لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190 روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹی
زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی، لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190 روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ گھٹی۔ اس سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 60 پیسے کی کمی سے 198.46 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 198.30 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔