نوویک اور سٹیفانوس اوپن ٹینس مینزسنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

0 88

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کےٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔

۔36 سالہ سربین سٹار نے مینز سنگلزٹاپ 16 رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور کو شکست دی جبکہ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 36 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے ٹیلون گریکسپور کو 6-4، 6-7(2-7) اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیاجہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے ہولگر رونے سے ہوگا۔ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7) اور 4-6سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سٹیفانوس کا ٹاپ 8 رائونڈ میں مقابلہ روسی حریف کھلاڑی کیرن خچانوف سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.