عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

0 106

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 2005 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق ملکی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے بڑھ کر دو لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 870 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2528 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 2211.93 روپے ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.