مغربی ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں،آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی
مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت حد سے بڑھ چکی ہے۔ مغربی طاقتیں اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہی ہیں ۔ صرف مذمتی بیانات اسرائیلی جنگی جہازوں اور ٹینکوں کا رخ نہیں موڑ سکتے۔ تمام عالم اسلام کو فلسطین کے حوالے سےدوٹوک حکمت عملی اپنانی ہو گی۔
آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ دینی درسگاہیں اسلام کی اشاعت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اس لیے علماء ، واعظین، اساتذہ اسلام کے حقیقی چہرے کو سامنے لائیں تاکہ دنیا میں اسلام کے خلاف پھیلائے جانیوالی نفرت کم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونیوالی ظلم و بربریت کے خاتمہ کا وقت آچکا ہے اس لیے اُمت مسلمہ متحد ہوکر اپنا رول ادا کرے تاکہ فلسطینیوں کو جلد سے جلد کامیابی نصیب ہو۔