0 67

 

غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے سپاہیوں سے اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے لے رہی ہے ۔

غزہ میں محکمہ صحت کا کہنا ہے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریوں میں، چوبیس دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد8 ہزار 525 ہوگئی ہے جن میں 3 ہزار 542 بچے اور دوہزار ایک سو چھتیس خواتین ہیں ۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 21ہزار سے زیادہ ہے جبکہ دو ہزار افراد لاپتہ ہیں ۔

غاصب صیہونی حکومت استقامتی محاذ کے سپاہیوں سے اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام سے لے رہی ہے ۔ غاصب صیہونی حکومت تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کی رہائشی عمارتوں، عبادتگاہوں، مساجد اور چرچوں ، اسپتالوں اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے کیمپوں پر وحشیانہ حملے کررہی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت امریکا اور بعضی یورپی حکومتوں کی مدد سے غزہ کے مظلوم عوام پر ہزاروں ٹن بم برساچکی ہے جن میں ممنوعہ فاسفورس بم بھی شامل ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.