غزہ لہو لہان، 50 فیصد رہائشی عمارتیں مکمل تباہ

0 110

غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں پچاس فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت میں اب تک آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور کم سے کم اکیس ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف صیہونی جارحیت میں شہید و لاپتہ ہونے والوں کی تعداد، دس ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور پچاس فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوئی ہیں ۔

غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں شہید و زخمی ہونے والے عام شہریوں پر فاسفورس بموں کے استعمال کے نشانات بالکل نمایاں ہیں اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوج کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں ایندھن نہیں جانے دیا جائے گا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ کے اسپتالوں اور امدادی گاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ایندھن کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.