گران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وفادار امیدوار اس الیکشن میں حصہ لیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا ہی میں بھی بےچین ہوں ۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگائی، تو نگراں حکومت اس پر پابندی لگانے کا کیسے غیرقانونی و غیر آئینی اقدام کرسکتی ہے، ان کے خلاف کارروائی کا تاحال کوئی معاملہ نہیں، ان کے امیدوار الیکشن مہم میں حصہ لیں گے، اس سے زیادہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی کیا یقین دہانی کراؤں۔
انوارالحق کاکڑ نے میو اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن دے گا، ہم بھی چاہتے ہیں ملک میں ایک مستقل حکومت آئے۔
دنیا کا کوئی بھی ملک بغیر دستاویز کسی کو رہنے کی اجازت نہیں دیتا، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزہ حاصل کر کے پاکستان آسکتا ہے، کسی کی املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانہ ہمارا مقصد نہیں۔