سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

0 107

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.