ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ،شیخ رشید کی لال حویلی سیل کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار

0 84

ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف ن فیصلہ سنایا، لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریاں منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا گیا۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی جائے، لال حویلی بابت محکمہ ریفرنس چیئرمین از سر نو سماعت کرے گا۔

شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے، ہم نسلی اور اصلی ہیں،سب اللہ پر چھوڑتے ہیں،پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے۔

جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں، نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.